انٹر نتائج: ملتان 43.86، ڈیرہ، 48.63بہاولپور میں کامیابی کا تناسب 41.73فیصد 

انٹر نتائج: ملتان 43.86، ڈیرہ، 48.63بہاولپور میں کامیابی کا تناسب 41.73فیصد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی  رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا کل 80313امیدواران نے شرکت کی جس میں سے 35226امیدواران کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب(بقیہ نمبر1صفحہ نمبر6)
 43.86فیصد رہا تعلیمی بورڈ ملتان میں ہونیوالی تقریب میں چئیرمین حافط قاسم،سیکرٹری خرم قریشی،کنٹرولرا متحانات حامدسعید بھٹی نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 28923امیدواران نے شرکت کی جس میں سے 18347کامیاب ہوئے 5430طلبا نے اے گریڈ پلس حاصل کیا پری انجنیرنگ گروپ میں کل 6975امیدواران نے شرکت کی جس میں سے 4157کامیاب ہوئے 756نے اے گریڈ پلس حاصل کیا اسی طرح جنرل سائنس گروپ میں 17131امیدواران شریک ہوئے جس میں سے5452کامیاب ہوئے 413طلبا نے اے پلس گریڈ حاصل کیا تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام سال 2022میں سالانہ امتحانات کے آخری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اس کے بعد سال 2023میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا

ڈیرہ غازیخان،بہاولپور (سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ بیورو):ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا.ایڈیشنل کمشنر خالد منظور نے کلک(بقیہ نمبر2صفحہ نمبر6)
 کر کے رزلٹ آن لائن کیا.کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر  اورڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے تفصیلات سے آگاہ کیا. اس موقع پر حبیب الرحمن گاڈی،سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ ،پروگرامر طیب رضا شاہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حاجی نصر اللہ سندھو، سپرنٹنڈنٹ محمد ظہیر فاروقی، محمد اکمل راجپوت،محمد ظفر کھوسہ اوردیگر بھی موجود تھے. انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ امتحانات میں 61 ہزار 442 امیدواروں نے حصہ لیا.بتایاگیا کہ گیارہویں کلاس کے امتحان میں 29 ہزار 880 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور تناسب 48.63 فیصد رہا.ضلع مظفر گڑھ میں کامیابی کا تناسب 54.70 فیصد،ضلع لیہ میں 46.17 فیصد،ضلع ڈی جی خان میں 45.81 فیصد جبکہ ضلع راجن پور میں کامیابی کا تناسب 39.63 فیصد رہا. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا کہ گیارہویں کلاس کے امتحان سے متعلقہ تمام رزلٹ کارڈز ادارہ جات کے پورٹل/اکاونٹ پر ایک ہفتہ کے اندر آن لائن کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہویں کلاس کے امتحان کے  دوران سولہ نقل کے کیسز بنائے گئے ہیں، جن میں سے چھ کو سزا دی گئی ہے جبکہ دس کیسز زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  گیارہویں کے رزلٹ کی ری چیکنگ کے خواہش مند اُمیدواران دو دسمبر تک اپنی درخواست آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کرا  سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار اپنا مذکورہ گیارہویں کلاس کا پاس شدہ رزلٹ منسوخ کروا کر  نئے سرے سے گیارہویں کلاس میں فیکلٹی کی تبدیلی یا بغیر تبدیلی کے دوبارہ داخلہ لینا چا ہتا ہو تو وہ تیس دن کے اندر سولہ دسمبر تک اپنا رزلٹ منسوخی کیلئے باضابطہ طور پر درخواست جمع کروا سکتا ہے. شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ مذکورہ گیارہویں کے امتحان میں 33فیصد سے کم نمبر لینے والے یا فیل ہونے والے امیدواران اپنے فیل شدہ مضامین کا امتحان اگلے سال انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ (بارہویں) سالانہ امتحان 2023 کے ساتھ دیں  گے ۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈی ایجوکیشن بہاولپورکے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان2022 کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔ڈائریکٹر کالجز بہاولپورڈویژن محمدابراہیم نے لیپ ٹاپ کابٹن دباکرنتائج کااعلان کیا۔ تنائج کے مطابق کل63421امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ جس میں سے26463 امیدوار ان کامیاب ہوئے اس طرح رزلٹ کاتناسب41.73 فیصدرہا۔ اس موقع پر کنٹرولرامتحانات اسماء قاسم، سیکرٹری بورڈ راؤشمشاد علی، سسٹم اینالسٹ محمدمنشاء سمیت دیگرافسران موجود تھے۔