فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت پربیکری کو جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت پربیکری کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلال پور پیر والا میں بیکری یونٹ کو ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں عبداللہ ٹاؤن عسکری روڈ پر گرینڈنگ یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور(بقیہ نمبر22صفحہ نمبر6)
 ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفیکیٹس کی عدم موجودگی پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ خانیوال میں پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی اور مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پر گرینڈنگ یونٹ کو 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ مزید وہاڑی میں لڈن روڈ پر گرینڈنگ یونٹ کو خوراک کی نامناسب سٹوریج کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں لودھراں میں پل اڈا گوتھ بہار پر گرینڈنگ یونٹ کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔