حیدرآباد میں ریئل اسٹیٹ کمپنی ایجنسی 21 کے دفتر کا افتتاح

 حیدرآباد میں ریئل اسٹیٹ کمپنی ایجنسی 21 کے دفتر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ملک کی معروف ریئل اسٹیٹ کمپنی ایجنسی 21 کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔امارات گروپ کی ذیلی کمپنی ایجنسی 21 کے ڈائریکٹر شرجیل احمر نے دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان و ایم پی اے سندھ اسمبلی عمیر بخش چانڈیو اور چیئرمین حیدرآباد الائنس برائے تجارت و صنعت اقبال حسین بیگ مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ایجنسی 21 کے ڈائریکٹر شرجیل احمر کا کہنا تھا کہ ایجنسی 21 ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں انتہائی قلیل مدت میں ترقی کرتے ہوئے اپنا نام بنا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی 21 کے حیدرآباد میں دفتر کا افتتاح حیدرآباد کی ریئل اسٹیٹ کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔امارت گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا، "ہمیں سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں اپنے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، کیونکہ ہم پاکستان اور اس سے باہر خوشحالی کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔" 

مزید :

کامرس -