ملتان میں وارداتیں جاری، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتے رہے 

ملتان میں وارداتیں جاری، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتے رہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق  تھانہ گلگشت پولیس کے علاقے سیداں والی کھوئی نواب پور روڈ کے قریب  وٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار ساجد قریشی کو روکا کر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی تھانہ ستیل ماڑی پولیس کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو مدثر خان کے ٹال گودام میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل(بقیہ نمبر25صفحہ نمبر6)
 فون چھین لیا اسی طرح تھانہ قطب پور پولیس کے علاقے میں دو ملزمان  مجید سے سے موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر جلال پور پولیس کے علاقے میں حاجی محمد کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل رکشا جس میں بورنگ  کا سامان لوڈ تھا جس کو نامعلوم ملزمان نے سامان سمیت چوری کر لیا تھانہ صدر ملتان پولیس کے علاقے سے مطیع اللہ اور تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے غلام عباس کا موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے  رضا کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کیا