قربان ہائی سکول والٹن روڈ میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ

قربان ہائی سکول والٹن روڈ میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)والٹن روڈ پر موجود قربان ہائی سکول میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ والٹن روڈ لاہور کینٹ کی میڈم زاہدہ قربان اورمیڈم فریدہ قربان نے کیا۔کسی حادثہ کی صورت میں بچوں کو فرسٹ ایڈدینے کے حوالے سے ڈاکٹرمظہراقبال نے ٹیچرز کو فرسٹ ایڈ کی خصوصی ٹریننگ دی۔میڈم شمائلہ اور مس بشریٰ نے فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کیلئے بہترین انتظامات کئے۔ڈاکٹرمظہراقبال کا کہنا تھا کہ فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کو نصاب کا حصہ بنایا،فرسٹ ایڈ کی بنیادی تعلیم و تربیت ہر پاکستانی کو دی جانی چاہیے اس ٹریننگ کے ذریعے ہم بہت سی قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں کیونکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پہلے چند منٹ بہت قیمتی ہوتے ہیں اس وقت میں اگر مریض یا متاثرہ شخص کے اردگرد تربیت یافتہ لوگ موجود ہوں تو بہت سی جانیں اور بہت سے لوگوں کو معذور ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔