نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 27ہو گئی

 نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 27ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ صحت اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی ناقص حکمت عملی،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی(بقیہ نمبر32صفحہ نمبر6)
 کے وار مزید تیز،نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 27 ہو گئی شبہ میں 28 مریض زیر علاج ہیں, تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  رواں سال یکم جنوری سے لیکر 17نومبر 2022 تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی میں مبتلا 09 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ ڈینگی کے شبہ میں 4 ہزار 154 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 826 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں 16 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 22 مریضوں کو صحت یاب ہونے ہر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے یوں اس وقت نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ ڈینگی کے شبہ میں 28 مریض زیر علاج ہیں