نگریزی زبان سے دوری ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے،طلعت نصیر

  نگریزی زبان سے دوری ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے،طلعت نصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے بنک روڈ کیمپس میں گزشتہ روز ”انگلش لینگوئج ٹیچنگ اِن پاکستان“ کے نام سے شائع کتاب کی تقریب رونمائی کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے تعلیم پنجاب و سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود تھے۔  میزبانی بنک روڈ کیمپس کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ مظہر نے کی جبکہ ملکی و غیرملکی مقررین میں ڈاکٹر کرسٹین کومبے، ڈاکٹر نازیہ علی، ڈاکٹر محمد اسلام، ڈاکٹر محمد کمال خان، ڈاکٹر حمیرا عرفان، ڈاکٹر طیبہ تمیم، ڈاکٹر زاہدہ منصور، ڈاکٹر اسمہ شاہد قاضی اور پروفیسر ڈاکٹر طارق رحمان و دیگر شامل تھے۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کہا کہ عصر حاضر میں انگریزی زبان سے دوری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔مہمان خصوصی چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں محدود سطح پر انگریزی زبان کے بارے میں پایا جانے والا منفی رویہ قابل مذمت ہے کیوں کہ اس زبان سے بے اعتنائی برتنا اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔