گورنمنٹ گرلز مڈل سکول موہلنوال کو ہائی کا درجہ دے دیا گیا

  گورنمنٹ گرلز مڈل سکول موہلنوال کو ہائی کا درجہ دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری)  50 ہزار کی آبادی پر مشتمل لاہور کے علاقہ موہلنوال میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھا جس کی وجہ سے میٹرک کی تعلیم دلوانے کے لیے والدین کو اپنی بچیوں کو دور دراز پڑھنے کے لیے بھیجنا پڑتا تھا۔اس مسئلے کو لے کر یونین کونسل موہلنوال کے سابقہ چیئرمین حاجی محمد فاروق، چوہدری مبارک کمبوہ، عبدالرشید مغل، میاں محمد اعظم، ملک محمد شبیر عرف، حافظ محمد راشد، حاجی محمد حنیف نمبردار، شیخ محمد اسماعیل، مہر محمد فاروق عرف قطری شہزادہ، تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا جاوید عمر ٹکٹ ہولڈر این اے 125 کے پاس گئے جس پر رانا جاوید عمر اور صوبائی وزیر محمود الرشید نے وزیراعلی پنجاب کو درخواست کی اور موہلنوال گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ مل دلوادیا جس پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اہلیان موہلنوال نے رانا جاوید عمر اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اس سلسلے میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہلنوال نے سکول میں چیئرمین حاجی محمد فاروق اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔