لیبر کورٹ نے واسا کے ڈیلی ویجز ز ملازمین تمام بھرتیاں روک دیں 

 لیبر کورٹ نے واسا کے ڈیلی ویجز ز ملازمین تمام بھرتیاں روک دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(سپیشل رپورٹر، خصوصی رپورٹر)لیبر کورٹ نے واسا کے ڈیلی ویجزز ملازمین تمام بھرتیاں روک دیں اس سلسلے میں غازی یونین واسا سی بی اے کے صدر ملک وحید رجوانہ،سینئر نائب صدر ملک منیر ہانس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر کورٹ میں ہیں ملازمین نے (بقیہ نمبر38صفحہ نمبر6)
لیبر کورٹ میں ملک منیر ہانس کی سربراہی انصاف کی اپیل کی تھی کہ ریگولر ملازمین اور ڈیلی ویجز ملازمین محکمہ کے قمیتی اثاثہ ہیں انہیں ان کا حق دیا جائے کیونکہ ہم ان کے بغیر ادہورے ہیں ان کا حق دلا کر رہیں گے،لیبر کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا کہ پہلے ڈیلی ویجزز کا فیصلہ کیا جائے پھر بھرتیاں کی جائیں جو کہ احسن اقدام ہے کیونکہ ڈیلی ویجز ملازمین عرصہ دراز سے اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں اسی لیے انہیں جلد از جلد مستقل کیا جائے۔