تاجر ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،عابد علی

تاجر ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،عابد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ بازار مارکیٹیں اور تجارتی مراکز  لاکھوں خاندانوں  کیلئے روزگار کی فراہمی کا موجب ہیں۔ بازاروں مارکیٹوں کو مسائل سے نکال کر سازگار حالات کی فراہمی تاجروں کیلئے انتہائی فوری حل طلب مسئلہ ہے۔ کاروباری مراکز کی محرومیوں کو نظر انداز کرنا ملک کے اہم ترین شعبہ ہائے زندگی سے سنگین زیادتی ہے۔
 ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے بازاروں مارکیٹوں اور لاہور کے اہم ترین تجارتی مراکز کے مسائل حل کئے جائیں۔ بجلی سیوریج واٹر فلٹریشن، لائٹس اور پارکنگ پلازے مہیا کئے جائیں۔ تاجروں کو مسائل سے نکال کر ملکی تجارتی مراکز کو سازگار حالات کی طرف لایا جائے۔  تاجر برادری کی آمدورفت کو نظم و ضبط کے مثالی حالات دینے کیلئے مربوط اقدامات کئے جائیں۔