کپتان نے جان پاکستان کے لیے وقف کردی، اور نگ زیب خان

کپتان نے جان پاکستان کے لیے وقف کردی، اور نگ زیب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی ((نامہ نگار)ایم این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت نت نئے سکینڈلز کے ذریعے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش میں ہے کیونکہ  عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں حکومت جانتی ہے کہ الیکشن جب بھی ہوئے جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لا ہو ر میں میلسی سے پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صد ر زبیر خان جوئیہ کی قیادت (بقیہ نمبر46صفحہ نمبر6)
میں ملنے والے وفد سے کیا انہوں نے  کہا کہ کپتان نے جان پاکستان کے لیے وقف کردی ہے اس لیے زمان پارک ہو یا راولپنڈی تک کا سفر ان کے لیے سب سے زیادہ سیکوریٹی انتظامات ہوں گے تاکہ دوبارہ وزیر آباد کی خوفناکی دوہرائی نہ جاسکے انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کے لیے ان کی جدوجہد تھی جس میں اب آزاد فیصلوں کو شامل کیا گیا ہے پی ٹی آئی کے منشور میں حقیقی آزادی کا اضافہ ہوا ہے کرپشن فری پاکستان کی جد وجہد پہلے ہی اس میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو روکنے کی پیٹیشن رد ہی ہونا تھا کیونکہ یہ آئینی حق ہے جب یہ پرامن ہو۔جس پر پاکستان کی عدالت عظمی قابل تحسین ہے تحریر و تقریر کی آزادی پر پابندی غیر جمہوری معاشروں میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام لیوا خوف کھا رہے ہیں کہ  پر امن قافلوں کا سمندر راولپنڈی کی طرف رواں دواں ہے۔سرگودھا ہو یا۔سرائے عالم گیر عمران خان کی عدم موجودگی میں بھی جوش و خروش دیدنی ہے کے پی کے کے قافلے سب سے پہلے راولپنڈی پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بار پرامن احتجاج رنگ لائے گا۔الیکشن کی ڈیٹ ملے گی اور ملک ترقی کی جانب تبھی گامزن ہو گا کیونکہ پورے پاکستان کا یہی متفقہ فیصلہ  ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو 65 فیصد تک ڈیفالٹ رسک پر لانے والوں سے خوش حالی کی امید نہیں کی جاسکتی