صو بوں کا مر کزکوکمزور کرنے کا کھیل خطر ناک،علی حیدر گیلانی

   صو بوں کا مر کزکوکمزور کرنے کا کھیل خطر ناک،علی حیدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹہ کوٹ+بارہ میل (نمائندہ پاکستان + سپیشل رپورٹر) صو بوں کا مر کزکوکمزور کرنے کا کھیل خطر ناک، پنجاب اور کے پی کے حکومتیں وفا ق کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، پنجاب حکومت مر کز گرانے کی بجائے عوامی مسائل حل کر نے پر توجہ دے، لاڈلے کے ”نا ز“ اٹھانے کا دو ر ختم ہو چکا ہے،قومی امانت لوٹنے کا حساب دینا ہوگا، آر می چیف کی تقرری اپنے وقت ہوگی(بقیہ نمبر47صفحہ نمبر6)
، قبل ازوقت واویلا فو ج جیسے اہم ادارے میں بے چینی پھیلانے کی سازش، فوج ایک منظم ادارہ، پاک فو ج کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،اتحادی حکومت میں آرمی چیف کی تقرری پر کوئی اختلافات نہیں ہیں، عمران نیازی پاک افواج سمیت قومی اداروں کو رسوا کرنے کے مکروہ ا یجنڈ ے پر عمل پیرا ہے، لانگ ما ر چ کے غبارے ے ہوا نکل چکی ہے، عملاََ ناکام ہوچکا، مشکوک قاتلانہ حملے کی من پسند جے آ ئی ٹی کی تشکیل پرسوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں، الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے، عمران نیازی کی توشہ خانہ”پٹاری“کھل چکی ہے،خو د ساختہ صادق و امین اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مرتکب ثابت ہورہے ہیں، فر نٹ وومن در ح گوگی اور سابق خاتون اول کو شامل تفتیش کیا جائے، عمران خان بڑھکوں کی بجائے دو بئی اور لندن میں مقدما ت قائم کر ے، عوام عمرانیہ فتنہ کو پہچا ن چکے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار سابق صو بائی وزیر رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب گیلانی ہاؤ س میں صو بائی راہنماء ٹکٹ ہو لڈرPP204ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ، ملک نویدعبا س دھرالہ،مہررمضان چندا سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقر ری ”متنازعہ“ کے لئے شروع کیا جانے والا عمرانی فسادی ما ر چ مکمل طو ر پر فلا پ ہوچکا خو د ساختہ حملے اور جلاؤ گھیراؤ کی  ناکام دھمکیوں کے بعد فتنہ خان کا حکومتی شخصیات کو مقدما ت کے اندراج کی دھمکیاں حواس باختگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہیں، انہوں نے کاہ کہ عمران نیازی کی توشہ خانہ سے قومی امانتیں لوٹنے اورمنی لانڈرنگ جیسے مکروہ دھفدے عوام کے سامنے آچکے ہیں عوام انکی پارسائی دیکھ چکے اب فتنہ خان کی کسی نئی چال میں نہیں آئیں گے۔