متروکہ وقف املاک بورڈ نے یو ٹیوب چینل متعارف کرا دیا

متروکہ وقف املاک بورڈ نے یو ٹیوب چینل متعارف کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا محکمانہ پر موشن کے حوالے سے اہم اقدام، ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت کے تحت کام کرنے والے ETPB  نے اپنا یو ٹیوب چینل متعارف کروا دیا اس بات کا اعلان چیرمین بورڈ نے بورڈ ممبران کے 349 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بنا ئے گئے یو ٹیوب چینل پر ملک بھر کے گورودواروں, مندروں اور وقف املاک سمیت دیگر انتظامی معا ملات کو اجا گر کیا جا ئے گا, یو ٹیوب چینل محکمانہ سر گرمیوں کا احاطہ کرتے ہو ئے انکی بھر پور تشہیر کی جا ئے گی, اجلاس میں انتظامی و ما لی امور بارے اہم فیصلے کیے گئے, چیرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ ادارہ تیزی سے ترقی و خو شحالی کی جانب گامزن ہے۔

 بورڈ ممبران نے چیرمین بورڈ کے اس اقدام کی بھر پور تعریف کی.