جرم ثابت ہونے پرکالعدم تنظیم کے دوملزمان کو تین، تین روز قید سزا

 جرم ثابت ہونے پرکالعدم تنظیم کے دوملزمان کو تین، تین روز قید سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر تین تین روز قید کی سزا اور 2،2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس(بقیہ نمبر50صفحہ نمبر6)
 تھانہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان کے مطابق ملزمان محمد اکرم اور محمد صدیق کے خلاف 15 نومبر کو مقدمہ نمبر 35 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے جن سے ممنوعہ سکرپٹ، پمفلٹس، جھنڈے اور نفرت انگیز مواد برآمد ہوا ملزمان کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو اسکی از سر نو تنظیم سازی کے لیے سرگرم تھے۔ تاہم عدالت نے ملزمان کو سزا سنادی ہے