نگا منڈی،سول سوسائٹی فورم کا اجلاس،عوامی مسائل پر بحث

نگا منڈی،سول سوسائٹی فورم کا اجلاس،عوامی مسائل پر بحث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانگا منڈی نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سول سوسائٹی فورم کا اجلاس سردار مؤکل فارم پر سول سوسائٹی فورم کے سرپرست سردار عاقل عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں مانگا منڈی شہر اور گردونواح کے مسائل حل کرنے اور توجہ دینے کے بارے تبادلہ خیال کیا خصوصی طور پر اپنے علاقے کے نوجوان بچوں کو فیکٹریوں میں ملازمت نہ ملنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار عاقل عمر، تحریک انصاف کے سینئررہنما اویس احمد بھٹی نے سول سوسائٹی فورم کے تمام ممبران اور مانگا منڈی یوتھ فیڈریشن کے صدر و سیکرٹری اور ممبران کے ساتھ ملکرفیکٹریوں کے ایڈمن اور مالکان سے  میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا۔ آخر میں سرپرست سول سوسائٹی ایم پی اے کے امیدوار سردار عاقل عمر نے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا  مانگا یوتھ فیڈریشن کے سرپرست غلام عباس شاہ، صدر احمد کبیر بھٹی، نائب صدر عمران صادق، جنرل سیکرٹری احسن بلال، احتشام چشتی، ملک ذیشان الہیٰ نے کہاکہ مانگا یوتھ فورس فیڈریشن تقریباً 10 سال سے اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی کاموں میں حصہ لے رہی ہے اور آئندہ بھی سول سوسائٹی فورم کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اویس احمد بھٹی ایڈووکیٹ، پریس کلب مانگا صدر شیخ میاں عامر جاوا، رانا اشفاق۔ عطاء  اللہ بھٹی،سید ناظم نقوی، اتحاد پریس کلب کے سرپرست ملک ممتاز حسین، چیئرمین رانا احمد سعید، چیرمین محمد طارق بٹ،محمد اشرف جٹ، جنرل کونسلر محمد منشاء، چوہدری عارف جٹ، حاجی مشتاق احمد، نثار احمد چشتی،  محمد اشرف بھٹی شامل تھے