چوہنگ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ڈینگی سپرے مہم شروع

  چوہنگ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ڈینگی سپرے مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 چوہنگ (نامہ نگار) المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام  چوہنگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی مار سپرے کیا گیا۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ چوہنگ کے صدر حاجی محمود انور اور مصطفائی رضاکاروں نے حاجی تاج نقیبی کی دعا سے ڈینگی سپرے کا آغاز کیا۔ تھیم پارک، القادر ٹاؤن اور برکت کالونی میں سپرے مہم کی نگرانی  محمد منیر ڈوگر اور حافظ غفران منیر نے کی۔ تھیم پارک اور القادر ایسوسی ایٹس کی انتظامیہ نے سپرے کرانے پرالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور محمد منیر ڈوگر کی خصوصی کاوش کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈینگی سپرے مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز جامع مسجد گلزار مدینہ کمبوہ کالونی چوہنگ سے کیا گیا۔اس موقع پر المصطفیٰ کے راہنما حاجی محمود انور اور حاجی محمد سلیم،ماسٹر محمد خالد راؤف، مسعود انور بھٹی، محمد عابد رحمانی اور محمود احمد راجہ کی زیر نگرانی چوہنگ کے مختلف علاقوں کمبوہ کالونی، کالج روڈ، شاہ حسین ڈگری کالج، گورنمنٹ مڈل سکول مانووال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوہنگ، محلہ معصوم شاہ، محلہ گجراں اور پنجگرائیں چوہنگ میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے سپرے کیا گیا۔اس موقع پر المصطفے سوسائٹی کے صدر حاجی محمود انور نے خطاب کیا۔

 کہا کہ ڈینگی مچھر کے خلاف سپرے کا یہ سلسلہ لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جاری رہے گا۔