ینٹی کرپشن نے پٹواری سمیت دو اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

  ینٹی کرپشن نے پٹواری سمیت دو اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ریجن میں 2سال سے اشتہاری ملزم ایوب پٹواری اور بشیر گانمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اشتہاری بشیر احمد سرکاری زمین جو زرعی گریجویٹ کو الاٹ ہوئی تھی پر ناجائز قابض تھا۔ ملزم پٹواری ایوب نے مذکورہ رقبہ واگزار کروانے کے بعد قبضے میں لی گئی گندم مالیت 742500 روپے بشیر احمد ملزم کے ساتھ ساز باز کرکے خورد برد کر لی جس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ڈی جی خان میں مقدمہ درج کیا گیا۔2سال تک اشتہاری رہنے والے ملزم بشیر احمد کو تحصیل تونسہ سے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مظفر گڑھ نے ایک دوسرے اشتہاری ملزم غلام فرید کو گرفتار کر لیا ہے۔