میاں انجم نثار تجارتی حلقوں کے ہر دلعزیز قائد ہیں،خالد محمود،شہباز اسلم

میاں انجم نثار تجارتی حلقوں کے ہر دلعزیز قائد ہیں،خالد محمود،شہباز اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین فرایا خالد محمود اور سینئر وائس چیئرمین شہباز اسلم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں انجم نثار لاہور کے اقتصادی و تجارتی حلقوں کے مقبول اور ہردلعزیز قائد ہیں۔ لاہور کی تاجر و صنعتی برادری کی نمائندگی میں  سچائی اور یانتداری ہمیشہ ان کا شعار رہی ہے۔ تجارتی و صنعتی حلقوں میں ہر مشکل اور ہر بحران میں میاں انجم نثار کی صدا سربلند اور سربکف رہی ہے۔ پیاف قیادت کا ہمیشہ یہ طرہ امتیاز رہا ہے انہوں نے تاجر برادری اور صنعتی حلقوں کے جذبات کی ترجمانی صداقت اور دیانت سے کی ہے۔ 
چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل، سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل، وائس چیئرمین طاہر منظور کی قیادت کا انتخاب تجارتی و صنعتی حلقوں کے دل و فکر کی ترجمانی ہے۔ پیاف کی نومنتخب قیادت کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری دلی دعا ہے کہ یہ خدمت اور عزم و ہمت کا کاررواں اسی جذبے اور منشور کیساتھ کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہے۔