عمران خان حملہ کیس، ملزم کا  11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عمران خان حملہ کیس، ملزم کا  11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس کے ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ملزم کو واقعہ کے 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھاواقعہ کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی جج نے زیرحراست ملزم کو کئی روز تاخیر سے پیش کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنیکی تحقیقات کی جائیں جے آئی ٹی سربراہ ملزم کی عدالت میں پیشی میں تاخیرکا تعین کریں عدالت نے اگلی پیشی پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے جواب طلب کرلیاپولیس ذرائع کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے عمران خان پر حملے کے معاملے پر مزید تفتیش کی جائیگی۔
جسمانی ریمانڈ منظور

مزید :

صفحہ اول -