محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،لیگی سینیٹر عبدالکریم کا بیٹا گرفتار

     محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،لیگی سینیٹر عبدالکریم کا بیٹا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کو تحویل میں لے لیا مزید معلوم ہوا ہے مسلم لیگ نواز کے سینیٹر کے بیٹے نے مسجد کی زمین پر قبضہ کرکے شاپنگ پلازہ تعمیر کر رکھا تھا، مسلم لیگ نواز کے سینیٹر کے بیٹے کیخلاف سنگین کرپشن کے مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔جبکہ مسجد کی زمین پر قابض ہوکر پلازہ تعمیر کرنے والے اسامہ عبدالکریم کو ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا اسامہ عبدالکریم کیخلاف متعدد دفعات کے تحت کارروائی کی جارہی ہے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اسامہ عبدالکریم سے معاملے کی مزید تفتیش و تحقیق کرے گا،جامع تحقیقات کے بعد عدالت میں باضابطہ چالان پیش کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لیگی سینیٹر

مزید :

صفحہ اول -