عمران خان پر قاتلانہ حملہ،تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا

  عمران خان پر قاتلانہ حملہ،تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کرائم رپورٹر)جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے وزیرآباد پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے بالاآخر 14روز بعد کام شروع کردیا،عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربرائی میں بنائی جانے والی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم وزیرآباد پہنچ گئی،جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے2ارکان وزیرآبادپہنچے ہیں، سید خرم علی شاہ اورنصیب اللہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔
تحقیقاتی کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -