آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رضا مند 

آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رضا مند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(آئی این پی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر رضامندی ظاہر کردی جبکہ حکومت بھی آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کی خواہاں ہے دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہا ہے کہ ملک کے کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی،جس میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں میکرو اکنامک فریم ورک اور رواں سال کے اہداف پر بات چیت کی گئی،آئی ایم ایف کے9ویں جائزے کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات کو جلد حل کیا جائے گا۔دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ نے ”میرا پاکستان میرا گھر“سکیم کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) انور علی حیدر، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل، فنانس ڈویژن اور سٹیٹ بینک کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو میرا پاکستان، میرا گھر، ہاؤسنگ فنانس مارک اپ سبسڈی سکیم، اس کے مالیاتی خدوخال اور اس میں درپیش آپریشنل، فنکشنل رکاوٹوں اور عوام کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش رفت کے طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -