پی ٹی آئی سینیٹرز کا مسلسل تیسرے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاج 

پی ٹی آئی سینیٹرز کا مسلسل تیسرے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹرز نے مسلسل تیسرے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کے بعد اسلام آباد پریس کلب کے باہر پہنچے اوراعظم سواتی پر تشدد پر انصاف اور عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکین سینٹ نے تیسرے روز احتجاج کیا اراکین سینٹ نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور اعظم سواتی کو انصاف دو اور عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرو کے نعرے لگائے  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارا مقدمہ سیاسی یا کوئی مالیات سے معاملات کا نہیں بلکہ انسانی حقوق اور دین کی خلاف ورزی کا ہے آخری سانس تک ان افراد کے خلاف لڑوں گا سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف اپنے قاتلوں کی نشاندھی کر کے گیا تھا،ہمارا قائد عمران خان غازی ہے جو جدوجہد کر رہا ہے۔دیگر سینیٹرز نے کہاکہ اعظم سواتی ہمارے والدین کے برابر ہیں قیامت کے دن سوال کرنے والا عمران خان، اعظم سواتی اور ارشد شریف ہو گا،کیا قیامت کے دن ان کے سوالوں کا جواب دے سکو گے،اس وقت سے سب بچو جب آپ کے ساتھ زیادتی ہو۔
پی ٹی آئی احتجاج 

مزید :

صفحہ اول -