حسین احمد مدنی جے یوآئی پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر 

حسین احمد مدنی جے یوآئی پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ نے ضلعی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے خالد وقار چمکنی ایڈووکیٹ کی مشاورت سے ممتاز مذہبی سکالر و قانون دان، ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ، جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر اور متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کو جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ضلعی امیر و جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ضلعی کابینہ میں انکے بہترین اضافے سے جماعت مذید فعال ہوگی اور انکی خداداد صلاحیتوں سے استفادے کا موقع میسر آئیگا اور جماعت کا انقلابی پیغام احسن انداز میں گھر گھر پہنچنے میں مدد ملے گی۔