ڈیرہ،اے سی پہاڑ پور انیق انور کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ 

ڈیرہ،اے سی پہاڑ پور انیق انور کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصراللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہاڑپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کووڈ ویکسینیشن، ملیریا اور ڈینگی کنٹرول سمیت دیگر ضروری طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود مختلف ریکارڈز کو چیک  کرنے کے علاوہ سٹاف کی حاضری اور صفائی وغیرہ کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائیں تاکہ نہ صرف علاقے کے لوگوں کو قریب تر صحت سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ وہ دور دراز کے ہسپتالوں تک جانے اور دیگر اخراجات سے بھی بچ سکیں اور انکی تکالیف کا ازالہ ہو سکے۔