شیر گڑھ،دو منظم ڈکیت گروہ گرفتار،چھینے گئے 4 لاکھ  روپے برآمد

    شیر گڑھ،دو منظم ڈکیت گروہ گرفتار،چھینے گئے 4 لاکھ  روپے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ گار) شیرگڑھ اور تخت بھائی پولیس نے ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی کی قیادت میں جدید سائنسی بنیادوں پر انوسٹی گیشن کرتے ہوئے دو منظم ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے  شیرگڑھ کے حدود میں چھینی گئی رقم 4لاکھ روپے اور تخت بھائی کے حدود میں چھینی گئی 5 لاکھ سے 4 لاکھ روپے نقدی اورقیمتی سامان اور گندم ملزمان سے برآمد کی مزید تفتیش جاری جاری ہے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں یہ بات ایس پی انوسٹی گیشن مردان صلاح الدین کنڈی نے ڈی ایس سرکل تخت بھائی کے دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتائی اس موقع  گرفتار ملزمان سے چھینی گئی رقم اور چوری کیا گیا قیمتی سامان اور گندم سمیت دیگر سامان میڈیا کو دکھایا گیا پریس بریفنگ کے دوران ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر احمد خان یوسفزئی ایس ایچ او شیرگڑھ سب انسپکٹر نور محمد خان ایس ایچ او تخت بھائی سب انسپکٹر مقدم خان او ڈبل آئی شیرگڑھ سب انسپکٹر سبزعلی خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ایس پی صلاح الدین کنڈی نے مزید کہا کہ پولیس تھانہ شیرگڑھ اور تخت بھائی کے حدود میں منظم ڈکیت گروہ متعدد واردات کرکے عوام اور پولیس کیلئے درد سر بن چکا تھا جس کا نوٹس لے کر ڈی پی او مردان ہارون رشید نے ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر احمد یوسفزئی کو ان نامعلوم ڈکیتوں کو کیفر کردار پہنچانے اور گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کئے شیرگڑھ اور تخت بھائی پولیس نے ڈی ایس پی سرکل کی قیادت میں جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دو منظم الگ الگ ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان ارکان کی گرفتاری ممکن بنائی شیرگڑھ پولیس نے ملزمان سے شیرگڑھ پولیس تھانہ کے حدود میں چھینی گئی رقم 4 لاکھ میں ایک لاکھ روپے نقدی اور 3 لاکھ روپے پر خریدیں گئی موٹر کار 2 عدد کمبل سیٹ ایک عدد جنریٹر بیٹری ایک عدد موبائل فون 4 بوری گندم برامد کی اسی طرح سے تخت بھائی پولیس نے چھینی گئی رقم 5 لاکھ میں سے ملزمان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپے نقدی برآمد کی انہوں نے  کہا کہ ملزمان میں سے مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں انہوں نے میڈیا اور پولیس کے درمیان خوشگوار تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے مابین اچھے تعلقات معاشرہ پر امن اور جرائم سے پاک بنانے کیلئے جز اول ہے انہوں نے اس کامیاب کارکردگی پر شیرگڑھ اور تخت بھائی پولیس کو مبارکباد دی۔