قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑی محمدحارث کاقیوم سٹیڈیم کے معاذاللہ اکیڈمی پہنچنے پرشانداراستقبال

قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑی محمدحارث کاقیوم سٹیڈیم کے معاذاللہ اکیڈمی پہنچنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) آسٹریلیا میں کھیلے گئے آٹھویں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والے معاذ  اللہ خان کرکٹ اکیڈیمی پشاورکینٹ کے ابھرتے ہوئے نوجوان وکٹ کیپربلے بازمحمدحارث  کااپنی اکیڈیمی پہچنے پرپروقار استقبال کیاگیا اکیڈیمی کے بچوں نے ان پرپھلولوں کی پتیان نچاورکیں اوران کوہارپہنائے اس موقع پرڈائریکٹریس سپورٹس میڈیم رشیدہغزنوی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے محمدحارت اکیڈیمی پہچنے پرخوش آمدیدہ کہااورشاندارکارکردگی پرمبارک باد پیش کی اورامیدظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی کرکٹ میں ملک وقوم کے لیے مزید عمدہ وشاندارکارکردگی پیش کریں گے اس موقع پرڈائریکٹرڈویلپنٹ سلیم رضا،ڈائریکٹرگرانڈز میربشرخان،اکیڈیمی کوچز عرفان الدین بابو،محمدپرویز۔بخیتارخان عبدالعزیز  اوراشفاق بھی موجودتھے۔سب نے باری باری محمدحارت کوپھولوں کے ہارپہنائے اوران کی انتھک محنت کوسراہا۔اس موقع پرمحمدحارت نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ ورلڈکپ میں کپتان بابراعظم اورقوم کومایوس نہیں کیاکپتان نے مجھ پرجواعتمادکیاتھااللہ کاشکرہے کہ میں اس پرپوراترااورآئندہ جب بھی موقع پرملاتوبیسٹ سے  بیسٹ کارکردگی دکھاوں گاانہو ں نے کہ ٹیم میں دووکٹ کیپربلے بازوں کے ہونے ٹیم میں کچھ فرق نہیں پڑتاوہ عمدہ فیلڈر بھی ہے اورانشاء اللہ محمدرضوان کے ساتھ مل کرپاکستان کرکٹ کی سربلندی کے لیے کام کروں گا فائنل میں قومی ٹیم کی شکست کے حوالے سے سے ان کاکہناتھاکہ ہمارابرادن تھاورنہ ہم انگلینڈ کوہرانے کی صلاھیت رکھتے ہے لیکن بدقسمتی سے عین موقع پرسٹارباولرشاہین شاہ آفریدی ان  فٹ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے دواوورزپارٹ ٹائم باولز افتخار سے کرانے پڑے تھے۔