پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کوسینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کردیا 

  پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کوسینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے مصطفی کھوکھر کے استعفے سے خالی نشست پر وقار مہدی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے نیا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ذرائع نے  بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وقار مہدی کو سینیٹ کی خالی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔سینیٹی کی مذکورہ خالی نشست پر الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا جس کے لیے پارٹی نے وقار مہدی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے کوٹے پر سینیٹ کی خالی اس نشست کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔مصطفی نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا تھا کہ میری پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے آج ملاقات ہوئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے ناخوش ہے اور قیادت سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔