ٹیچرز کمیونٹی سینٹر معاملات میں مداخلت مسترد کرتے ہیں‘ پیوٹا

ٹیچرز کمیونٹی سینٹر معاملات میں مداخلت مسترد کرتے ہیں‘ پیوٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)نے یونیورسٹی انتظامیہ کی ٹیچرز کمیونٹی سینٹر کے معاملات میں بے جا مداخلت اور انتظامی امور میں رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے آج سے انتظامیہ کی مداخلت کے خلا ف تدریسی امور سے مکمل بائیکاٹ کرنیکا اعلان کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ پیوٹا کے جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا۔پیوٹا کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے اعادہ کیا ہے کہ پیوٹا کی اساس، تکریم اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے جس سے اساتذہ میں نفاق اور بے چینی کو  ہوا دینا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ  انتظامیہ کی مداخلت پر ٹیچرز کمیونٹی فرینڈز اور انٹلیکچول پینل کی وساطت سے آج جامعہ کے مسائل پر میڈیا کو  یونیورسٹی کے مسائل  پر اعتماد میں لینگے جبکہ وائس چانسلر کو ایک خط لکھا جائے گا جسکا بنیادی مقصد جامعہ انتظامیہ کو خبردار کرنا ہے کہ ٹیچرز کمیونٹی سینٹر میں بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی بھی اایسے اقدام  کو ٹیچرز کمینوٹی سینٹر پر حمہ تصور کای جائے گا جسکا بنیادی مقصد ٹی سی سی کے معاملات میں مداخلت یا اس میں خلل ڈالنا ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  کہ مستقبل میں ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ فپواسا پاکستان کے مختلف صوبوں کے صدور کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور جامعہ کے معاملات سے اگاہ کیا جائے گا اجلاس میں کہا گیا کہ اساتذہ اپس میں اتفاق و اتحادمظاہر ہ کریں اور جامعہ پشاور کے انتظامیہ کے دہورے معیار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں۔