ڈاکٹر فائزہ رشید کی لکی مروت  میں پولیس پر حملے کی مذمت 

ڈاکٹر فائزہ رشید کی لکی مروت  میں پولیس پر حملے کی مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید نے لکی مروت پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے۔ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور بالخصوص کے پی کے پولیس امن و امان کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے یہاں تک کہ وہ امن کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی شہداء کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔