مچنی گیٹ، سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون،8 ملزمان گرفتار

مچنی گیٹ، سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون،8 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ متھرا پولیس نے نواحی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے خصوصی کریک ڈاون کے دوران مزید8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے جو غیر قانونی اسلحہ اپنے پاس رکھنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ دو عدد کلاشنکوف، 6 عدد پستو ل اور متعدد مختلف بور کے کارتوس برآمدکرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ متھرا پولیس نے گزشتہ روز سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مزید 8ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ ابراہیم خان اورایس ایچ او تھانہ متھرا آصف خان نے ورسک روڈ متھرا بازار، شاہی پایاں اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ملزما ن نور زادہ،حمزہ، عدنان، اختر شاہ، یوسف، محمد اسرار، غلام حسین اور حذیفہ کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ دو عدد کلاشنکوف، 6 عدد پستو ل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمدکرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے