تخت بھائی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،2 اشتہاری اور 3 سہولت کاروں سمیت 12 گرفتار

تخت بھائی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،2 اشتہاری اور 3 سہولت کاروں سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)  تھانہ تخت بھائی پولیس کا مجرمان اشتہاری، منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔**دو مجرمان اشتہاری اور 03 سہولت کاروں سمیت 12 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد۔*تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کا منشیات و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران تھانہ تخت بھائی پولیس نے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں اور 03 سہولت کاروں سمیت 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 04 پستول اور 30 عدد کارتوس برآمد کیا جبکہ غیر رجسٹر کرایہ دار ایکٹ کے تحت 09 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تخت بھائی سرکل پولیس نے اسلحے کی نوک پر دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب ڈکیت گروہ کے مزید 02ملزمان گرفتار کر لئے۔مال مسروقہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر خان یوسفزئی نے کہا کہ تھانہ تخت بھائی کی حدود کے بازارمیں دو مقامات ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئی تھی جس پر تخت بھائی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت گروہوں کے عدم گرفتار ملزمان میں سے جنید ولد تاجبر خان سکنہ گلشن آباد لوند خوڑ اور جمیل ولد جاویدسکنہ عاشور آباد نوشہرہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر مال مسروقہ مبلغ 51ہزار روپے برآمد کر لئے گئے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں -