آر پی او ملتان سمیت صوبہ بھر کے پولیس افسران کے تقرروتبادلے 

 آر پی او ملتان سمیت صوبہ بھر کے پولیس افسران کے تقرروتبادلے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے آر پی او ملتان سمیت صوبہ بھر کے دیگر پولیس افسران کے  تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا یے۔تفصیل کے مطابق حکومت  پنجاب نے آر پی او  ملتان معین مسعود کو تعینات کردیا جبکہ رفعت مختار راجہ کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک پنجاب تعینات کیا ہے۔اسی طرح ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ سلطان احمد چودھری کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب سرفراز احمد فلکی کو آر پی او فیصل آباد۔ار پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب تعینات۔ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب مرزا فاران بیگ کو آر پی او ساہیوال۔سید محمد امین بخاری کو ڈی آئی جی اکاونٹیبلیٹی برانچ تعینات۔صادق علی کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈوپلپمنٹ تعینات۔جبکہ سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سید خالد محمود ہمدانی کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے

مزید :

صفحہ اول -