خیرپور سے سیہون آنیوالی زائرین کی وین  کو حادثہ، خواتین بچوں سمیت 15 جاں بحق

خیرپور سے سیہون آنیوالی زائرین کی وین  کو حادثہ، خواتین بچوں سمیت 15 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سیہون (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور سے سیہون شریف آنیوالی زائرین کی مسافر وین کو انڈس ہائی وے روڈ پر حادثہ پیش آنے سے 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب ضلع خیر پور سے سہیون شریف شہباز قلندرؒکے مزار پر حاضری دینے کیلئے آنیوالی زائرین کی گاڑی کو اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا،جب وہ انڈس ہائی وے روڈ کو لگائے گئے کٹ میں گر گئی، مسافر وین میں معصوم بچے اور خواتین سوار تھے۔پولیس کے مطابق وین پانی میں گر گئی، پانی کے کٹ سے 15 لاشیں نکال کر سیّد عبد اللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کر گئی ہیں، جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کئی افراد زخمی ہیں۔یاد رہے منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ میں اخراج کرنے کیلئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث دو ماہ سے کٹ بند نہیں ہوا جس کے با عث حادثہ پیش آیا۔
سیہیون حادثہ

مزید :

صفحہ اول -