حکیم محمد سعید اسکالر شپ 2021-22 کی تقسیم چیک و اسناد کی تقریب 

  حکیم محمد سعید اسکالر شپ 2021-22 کی تقسیم چیک و اسناد کی تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کی قدر کریں۔اور اس کا صحیح استعمال، حکیم صاحب بھی اس پر سختی سے عمل کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی عزت و تعظیم کرنی چاہیے اس سے اللہ پاک بلند مقام عطا کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام نعمت بیگم ہمدرد یونیورسٹی ہاسپٹل میں حکیم محمد سعید اسکالر شپ کی تقسیم چیک و اسناد کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وقت پر سونا چاہیے اور صبح سویرے اٹھنے کی عادت اپنانی چاہیے۔ اس سے نہ صرف آپ کو اپنے کام کرنے کا زیادہ وقت ملے گا بلکہ صحت بھی اچھی رہے گی اور اس سے دین اور دنیا بھی بنے  گی ہمارے زمانے میں میں وقت کی پابندی کا بڑا خیال رکھا جاتا تھا تھا انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون نے نئی نسل کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ اس سے نہ صرف وقت اور پیسہ کاضیاع  بلکہ صحت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میٹرک کے طلباء کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی موقع پر تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں انسان کی پہچان اس کی گھر کی تربیت اور اس کے تعلیمی ادارے سے ہوتی ہے  اگر ہم کچھ  غلط کریں گے اس سے نہ صرف سے ہمارے والدین پر حرف آئے گا بلکہ ہمارے تعلیمی ادارے بھی بد نام ہونگے۔تقریب کے مہمان خصوصی ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن  نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے ایک بیچ بویا تھا جو آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ہمدرد تعلیم و صحت کے میدان میں کافی محنت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکیم صاحب صاحب کا قول تھا  پاکستان سے محبت کرو پاکستان کی تعمیر کرو اسی جذبے کے تحت ہمدرد لوگوں کی خدمت کر رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آج کی یہ تقریب ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں طلبہ کی اسکالر شپ کی تقریب میں موجود ہوں۔  تقریب میں نعمت بیگم ہمدرد یونیورسٹی ہاسپٹل کے میڈیکل ڈائریکٹر تمیم اختر  پروفیسر ڈاکٹر  وسیم جعفری، طلبہ و طالبات  کے ساتھ ان کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہیدحکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپ 2021-2022کے لیے ملک کے 26 سرکاری تعلیمی بورڈز کے امتیازی نمبروں سے پاس کردہ 224 طلبہ کا انتخاب کیا گیا جس کے تحت میٹرک کے 147 طلبہ کو پچیس ہزار روپے فی کس اور انٹر کے77 طلبہ کو 50 ہزار روپے فی کس اسکالرشپ دی گیئں ان میں کراچی بورڈز  میٹرک کے 130 طلبہ اور انٹربورڈز کراچی کے 49 طلبہ شامل ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -