انصاف اور صحت کارڈ جیسے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، عمران خان 

انصاف اور صحت کارڈ جیسے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، عمران ...
انصاف اور صحت کارڈ جیسے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انصاف اور صحت کارڈ جیسے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے ملاقات کی، عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کو مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے،پنجاب حکومت کا غریب دوست پالیسیوں کا اجراحوصلہ افزا ہے۔ان کاکہناتھا کہ انصاف اور صحت کارڈ جیسے اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، پنجاب حکومت کا اصل ہدف عام آدمی کیلئے سہولتوں کو وسیع کرنا ہے۔