آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں، عائشہ غوث پاشا

آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں، عائشہ غوث پاشا
آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں، عائشہ غوث پاشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہئے ملکی معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے ، ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرناچاہئے ،وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں، حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے ، حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا، اب شروع ہو چکاہے ، اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔