شاہ رخ خان کی لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم کرنےسے انکار کی وجہ سامنے آگئی

شاہ رخ خان کی لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم کرنےسے انکار کی وجہ سامنے آگئی
شاہ رخ خان کی لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم کرنےسے انکار کی وجہ سامنے آگئی
سورس: @facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)   بالی ووڈ  کنگ خان نے ہالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مارٹن اسکارسیس اور لیونارڈوڈی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انڈیا ایکسپریس کے مطابق ہالی ووڈ معروف ڈائریکٹر  مارٹن اسکارسیس شاہ رخ خان اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو "ایکسٹریم سٹی" نامی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ پروجیکٹ شروع ہی نہ ہوسکا۔2013 میں ایک انٹرویو کے دوران سکرین رائٹر پال شریڈر نے بتایا کہ "شاہ رخ خان جو بھی کام کریں وہ اس پر اپنا مکمل کنٹرول چاہتے ہیں، جب انہیں ہالی ووڈ فلم کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے انکار کر دیا تھا"۔پال شریڈر نے کہا کہ" ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کو احساس ہوا کہ وہ ہالی ووڈ میں معاملات کو اپنی گرفت میں نہیں رکھ سکیں گے اس لیے انہوں نے فلم میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا"۔

مزید :

تفریح -