لاہور میں پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کے جعلی انسپکٹر سمیت2افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیا کیا ؟ 

لاہور میں پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کے جعلی انسپکٹر سمیت2افراد کو گرفتار ...
لاہور میں پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کے جعلی انسپکٹر سمیت2افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیا کیا ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چوکی پھلروان پولیس نے حساس ادارے کے جعلی انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں محسن خان اور عدیل حسین شامل ہیں، دوران سنیپ چیکنگ ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی کو تیز کیا اور بھاگنے کی کوشش کی۔پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، دوران گرفتاری ملزمان نے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی اور دھمکیاں دی۔ملزمان سے رائفل اور گولیاں برآمد کرلی گئیں جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات  کی جاری ہیں۔