دسمبر کے پہلے ہفتے سے گھریلو صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی ؟ جانیے

دسمبر کے پہلے ہفتے سے گھریلو صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی ؟ جانیے
دسمبر کے پہلے ہفتے سے گھریلو صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے گھریلو صارفین کو 24گھنٹوں میں صرف 8گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی پنجاب میں گھریلو صارفین کو گیس ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے لیے صرف صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں ہی فراہم کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ صورت حال نسبتاً بہتر دکھائی دے رہی ہے لیکن جونہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، دسمبر سے صورتحال بدتر ہونا شروع ہوجائے گی۔ سوئی ناردرن ذرائع کے مطابق گیس کی قلت سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوگا کیونکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے پاس صوبے کیلئے مطلوبہ مقدار میں گیس دستیاب نہ ہوگی اس کی وجہ یہ ہے کہ گیس کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ دیگر صوبوں سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے کم ہے سوئی ناردرن کے نیٹ ورک کو اگلے ماہ 300 ایم ایم سی ایف ڈی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، چنانچہ گھریلو صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی میں کمی کردی جائے گی ۔پنجاب میں سی این جی سیکٹر پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے چونکہ اس نے ایل این جی کا استعمال شروع کردیا تھا لیکن اس وقت ایل این جی بھی دستیاب نہیں کیونکہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اس کی سپاٹ خریداری میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوار میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے جس سے صورتحا ل مزید خراب ہو سکتی ہے۔