محدود سٹاک کے متعلق تاثر غلط ، ملک میں کتنے دن کا پیٹرول اور ڈیزل کا سٹاک موجود ہے ؟ اوگرا نے بتا دیا

محدود سٹاک کے متعلق تاثر غلط ، ملک میں کتنے دن کا پیٹرول اور ڈیزل کا سٹاک ...
 محدود سٹاک کے متعلق تاثر غلط ، ملک میں کتنے دن کا پیٹرول اور ڈیزل کا سٹاک موجود ہے ؟ اوگرا نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا 22 دن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کا 19 دن کا سٹاک موجود ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق  یہ سٹاک مہینے کے باقی دنوں کی درآمدات، مقامی ریفائنری پروڈکشن کے علاوہ ہے، ملک میں تیل کا بحران اور محدود سٹاک کے متعلق تاثر بالکل غلط ہے۔ ملکی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ درآمدات کی منصوبہ بندی پروڈکٹ ریویو میٹنگ میں کی جاتی ہے۔