کورونا وبا ءپر مبنی بالی ووڈ فلم "انڈیا لاک ڈاؤن" کے ٹریلر نے مداحوں کو آبدیدہ کردیا

کورونا وبا ءپر مبنی بالی ووڈ فلم "انڈیا لاک ڈاؤن" کے ٹریلر نے مداحوں کو ...
کورونا وبا ءپر مبنی بالی ووڈ فلم
سورس: @instagram/zee5

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وبا ءکے دوران پیش آنے والی مشکلات پر بنائی گئی"انڈیا لاک ڈاؤن" نامی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھنے کے بعد کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء پر مبنی فلم "انڈیا لاک ڈاون "کے اڑھائی منٹ کے ٹریلیر    میں  عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے متعلق دکھایا گیا ہے۔فلم کے اڑھائی منٹ کے مختصر ٹریلر میں جسم فروش خواتین، دہاڑی دار مزدور، گھریلو ملازمین، پائلٹس اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں لوگوں کو پہلے 21 دن کے لاک ڈاؤن لگنے کے اس امید پر مشکل زندگی گزارتے دکھایا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد تمام کاروبار زندگی کھول دیئے جائیں گے تاہم تمام افراد اس وقت مزید اضطراب میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب حکومت مزید 21 تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ZEE5 (@zee5)

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا سے تحفظ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے تمام شعبہ ہائے جات کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے، ان کی ذہنی و جسمانی حالت تبدیل ہوگئی۔فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 2 دسمبر کو" زی فائیو" پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ "زی فائیو"  کی جانب سے بنائی گئی "لاک ڈاؤن انڈیا" کی ہدایتکاری  معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر نےکی ہے اور اس میں شویتا باسو پرساد، پرتیک ببر، اہانا کُمرا، سائے تمہنکر اور پرکاش بیلاودی سمیت دیگر  اداکارشامل ہیں۔

مزید :

تفریح -