عمران خان کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا ؟ آج خطاب میں بتائیں گے

عمران خان کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا ؟ آج خطاب میں بتائیں گے
عمران خان کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا ؟ آج خطاب میں بتائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) عمران خان کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا ؟ آج خطاب میں بتائیں گے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان آج اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت لاہور زمان پارک میں پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حقیقی آزادی مارچ کو اپنے مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے عمران خان کو حقیقی آزادی لانگ مارچ سے متعلق اپ ڈیٹ کیا اور اس سے متعلق ان کی رائے لی گئی۔شاہ محمود  قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ یہ مارچ آگے منزل کی جانب سفر کرے گا اور آج عمران خان اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یہ فیصلہ عمران خان کریں گے کہ سب نے راولپنڈی کب پہنچنا ہے۔