اہم تقرری کا معاملہ، اسحاق ڈار صدر مملکت کو ملنے کے بعد سیدھا وزیراعظم کے پاس پہنچ گئے

اہم تقرری کا معاملہ، اسحاق ڈار صدر مملکت کو ملنے کے بعد سیدھا وزیراعظم کے پاس ...
اہم تقرری کا معاملہ، اسحاق ڈار صدر مملکت کو ملنے کے بعد سیدھا وزیراعظم کے پاس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اہم تقرری کے معاملے پر صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیدھا وزیراعظم شہباز شریف کے پاس پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل" ڈان نیوز "کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم ہاﺅس میں شہباز شریف نے اہم وزرا سے غیر رسمی مشاورت کی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
 ذرائع کاکہناہے کہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،ذرائع کاکہناہے کہ اہم تعیناتی سے متعلق آئندہ 48 گھنٹوں میں پیشرفت کا امکان ہے ،وزیراعظم نے وزرا ءکو اتحادیوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔