سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ سے قبل اہم پیشرفت، کابینہ نے سعودی فنڈڈ منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی

سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ سے قبل اہم پیشرفت، کابینہ نے سعودی فنڈڈ منصوبوں ...
سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ سے قبل اہم پیشرفت، کابینہ نے سعودی فنڈڈ منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان سے قبل اہم پیشرفت ہوئی ہے،پاکستان نے فنڈز کیلئے سعودی عرب کی شرط پوری کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سعودی فنڈڈ منصوبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی،سعودی عرب کیساتھ 4 معاہدوں پر دستخط کی منظوری بھی دےدی گئی ،سعودی عرب کے ساتھ 38 کروڑ20 لاکھ ڈالرز کے 4 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔
 سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان ہے ،حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ سعودی عرب نے فنڈز کیلئے ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کیاتھا ،مہمند ڈیم کیلئے 24 کروڑ ڈالرز کے معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی ۔