پی ٹی آئی سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ 

پی ٹی آئی سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ 
پی ٹی آئی سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا،استعفیٰ نہیں دیا تو عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے استعفیٰ دینے پر مشاورت ختم ہوگئی،ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ دینے پر زور دیاگیا ،ذرائع کاکہناہے کہ استعفیٰ نہیں دیا تو عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ۔
ذرائع نے مزید کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدر عارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی ،اس ملاقات میں صادق سنجرانی سے استعفیٰ دینے پر زور دیاگیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں ۔