اجے دیوگن اور تبو کی فلم "دریشم 2" نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی

اجے دیوگن اور تبو کی فلم "دریشم 2" نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی
اجے دیوگن اور تبو کی فلم
سورس: @instagram/dersham2

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن تبو اوراکشے کھنہ کی فلم دریشم 2 نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق  فلم کی ایڈوانس بکنگ کے دوران ہی ریلیز کے دن کے 33 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے، فلمی ناقدین کی جانب سے بھی اسے فائیو سٹار ریٹنگ دی گئی ہے اور ریلیز کے بعد  مداحوں کی جانب سے بھی فلم کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ تبو اور اجے کا نام ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہے۔دریشم میں اجے دیوگن، تبو، شریا سارن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کہ جس میں اجے کو ان پڑھ دکھایا گیا ہے اور پولیس افسر یعنی تبوکا بیٹا، وجے سالگاؤنگر  اجے دیوگن کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے جس کا بدلہ لیتے ہوئے وہ ان کے بیٹے کو قتل کردیتے ہیں اور لاش کو ٹھکانے لگا دیتے ہیں۔پولیس اجے اور ان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرتی ہے لیکن ہر طرح کے تشدد کے باوجود سب ہی ایک بیان دیتے ہیں اور آخر میں یہ دکھایا گیا کہ اجے کو رہا کردیا جاتا ہے۔

سات سال بعد فلم کے دوسرے حصے میں بھی پولیس نے وجے سالگاؤنگر کی فیملی کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور  کیس ایک مرتبہ پھر کھول کر  اس کی تفتیش پولیس افسر اکشے کھنہ کررہے ہیں جوکہ اس مرتبہ ملزم کو سزا  ضرور دلوائیں گے۔

یاد رہے کہ "دریشم 2" کو ابھیشک پاٹھک کی ہدایتکاری میں فلمایا گیا ہے جوکہ 18 نومبر سے  بھارت سمیت کئی ممالک کے سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -