آذربائیجان نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی

آذربائیجان نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی
آذربائیجان نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی، نیا سفارتخانہ تل ابیب میں ہوگا۔غیر ملکی اخبار کے مطابق گزشتہ ماہ سے ہی تل ابیب میں آذربائیجان کا سفارتخانہ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔یہاں پہلے ہی آذربائیجان کا سیاحتی دفتر اور تجارتی نمائندہ دفتر قائم ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپد نے آذربائیجان کی پارلیمان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا اہم پارٹنر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان مسلم دنیا کا وہ ملک ہے جہاں یہودی برادری بڑی تعداد میں آباد ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 30 برس سے اسرائیل اور آذربائیجان کے مختلف نوعیت کے تعلقات قائم ہیں، 1993 سے باکو میں اسرائیلی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔