فیکٹ چیک:سوشل میڈ یا پر پھیلنے والے پاکستانی صحافیوں، میڈیا مالکان اور سیاستدانوں کے درمیان واٹس ایپ گفتگو کے سکرین شاٹس جعلی نکلے

فیکٹ چیک:سوشل میڈ یا پر پھیلنے والے پاکستانی صحافیوں، میڈیا مالکان اور ...
فیکٹ چیک:سوشل میڈ یا پر پھیلنے والے پاکستانی صحافیوں، میڈیا مالکان اور سیاستدانوں کے درمیان واٹس ایپ گفتگو کے سکرین شاٹس جعلی نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارفین نے رپورٹرز، ٹیلی ویژن چینل کے مالکان اور سیاست دانوں کے درمیان واٹس ایپ کی مبینہ گفتگو کے متعدد سکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں۔ کچھ گفتگو میں صحافیوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں حقائق بیان کریں۔سکرین شاٹس کو سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے ری ٹویٹ کیا ہے۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق یہ سکرین شاٹس جعلی ہیں، ان سکرین شارٹس میں شامل تمام صحافی سیاستدانوں اور میڈ یا مالکان نے ایسی گفتگو کی تردید کی ہے۔

وائرل سکرین شاٹس کو قریب سے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سب ایک ہی WhatsApp پس منظر پر مشتمل ہیں جبکہ بات چیت مختلف افراد کے درمیان ہورہی ہے۔ایک اور چیز جو عجیب و غریب ہے وہ یہ ہے کہ کچھ سکرین شاٹس ڈوئل سم فون کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں، جو کہ زیادہ تر نامزد افراد کے پاس نہیں ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں میزبان نے فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کے درمیان ٹوئٹر رابطے کی سکرین شارٹس شئیر کیے تھے۔

مزید :

قومی -