پاکستان میں گرنے والے براہموس میزائل پر بھارتی میڈیا کا غلط پراپیگنڈا، دفتر خارجہ نے حقیقت عیاں کردی

پاکستان میں گرنے والے براہموس میزائل پر بھارتی میڈیا کا غلط پراپیگنڈا، دفتر ...
پاکستان میں گرنے والے براہموس میزائل پر بھارتی میڈیا کا غلط پراپیگنڈا، دفتر خارجہ نے حقیقت عیاں کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا براہموس میزائل غلطی سے فائر ہونے اور پاکستان میں آ گرنے کے واقعے سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل میریانو گروسی کے بیان پر مسلسل غلط رپورٹنگ کر رہا ہے جو بھارت کو غیرذمہ دارانہ جوہری روئیے سے بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا جوہری صلاحیت کا حامل براہموس میزائل 9مارچ کو غلطی سے فائر ہوا اور پاکستان کے شہر میاں چنوں کے قریب آ کر گرا تھا۔ پاکستان نے اس واقعے پر بھارت سے وضاحت طلب کی تھی جس پر بھارتی حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ میزائل غلطی سے فائر ہو گیا تھا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا ڈی جی آئی اے ای اے کے بیان کو غلط انداز میں رپورٹ کرکے ایسا تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے گویا آئی اے ای اے کو براہموس میزائل کے غلطی سے فائر ہونے پر کوئی خدشہ لاحق نہیں ہوا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی اے ای اے سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ”براہموس میزائل غلطی سے فائر ہونے کے واقعے پر آئی اے ای اے نے بھارت سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں؟“ اس پر ڈی جی آئی اے ای اے نے صرف ”نہیں“ کہا۔ ان کے اس جواب کو بھارتی میڈیا غلط رنگ میں پیش کر رہا ہے۔ 

مزید :

قومی -